Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / این آئی ٹی ، آئی آئی آئی ٹی میں داخلوں کیلئے دوبارہ کونسلنگ

این آئی ٹی ، آئی آئی آئی ٹی میں داخلوں کیلئے دوبارہ کونسلنگ

حیدرآباد۔/12اگسٹ ، ( سیاست نیوز) قومی سطح کے فنی تعلیمی ادارہ جات این آئی ٹی، ورنگل، آئی آئی آئی ٹی وغیرہ میں مخلوعہ3500 نشستوں کو پُر کرنے کیلئے سنٹرل سیٹ الوکیشن بورڈ ( سی ایس اے بی ) نے دوبارہ خصوصی کونسلنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کی روشنی میں خصوصی کونسلنگ کیلئے طلباء کے رجسٹریشن اور آپشنس دینے سے متعلق آج آخری تاریخ (12اگسٹ ) کی مدت گذر جانے کے نتیجہ میں مزید چھ یوم کی توسیع یعنی 14اگسٹ آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ سنٹرل سیٹ الوکیشن بورڈ (Central Seat Allucation Board) کے نئے شیڈول کے مطابق 18اگسٹ کو نشستیں مختص کی جائیں گی اور 18تا26 اگسٹ تک داخلہ جات ( نشستیں ) حاصل کرنے والے طلباء کو اپنے اصل صداقتنامہ جات داخلہ حاصل کئے ہوئے کالجس میں پیش کرنا ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فنی تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے تاریخ وغیرہ میں مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی لہذا مزید تفصیلات کے حصول کیلئے سنٹرل سیٹ الوکیشن بورڈ ( سی ایس اے بی ) نے اپنے سرکاری ویب سائیٹ پر مشاہدہ کیلئے رکھی گئی ہیں اور خواہشمند طلباء وغیرہ سے ویب سائیٹ پر مشاہدہ کرنے پر زور دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT