Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر میں پھر کشیدگی ‘ لاٹھی چارچ

این آئی ٹی سرینگر میں پھر کشیدگی ‘ لاٹھی چارچ

بیرونی طلبا کی کیمپس سے چلے جانے کی کوشش ‘ راج ناتھ سنگھ کا محبوبہ مفتی کو فون
سرینگر 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی ٹی سرینگر میں آج ایک بار پھر بے چینی اور اضطراب پیدا ہوگیا تھا جہاں گذشتہ ہفتے جھڑپیں پیش آئی تھیں۔ یہاں بیرونی طلبا نے عدم سلامتی کا احساس ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور وہ کیمپس سے چلے جانا چاہتے تھے ۔ اس کے نتیجہ میں ان کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا ۔ پولیس نے ان پر لاٹھی چارچ کیا جس میں کچھ افراد زخمی ہوگئے ۔ صورتحال میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سی آر پی ایف کو کیمپس میں متعین کردیا گیا ہے اور حکومت جموں و کشمیر نے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے دوسری ریاستوں کے طلبا کو مکمل سکیوریٹی کا تیقن دیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی کو فون کرتے ہوئے این آئی ٹی کی صورتحال پر غور کیا ۔ کہا گیا ہے کہ کچھ غیر مقامی طلبا نے کیمپس سے باہر اپنی ریاستوں کو چلے جانے کی کوشش کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ۔ پولیس عملہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ مطمئن نہیں ہوئے ۔ اس کے بعد پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT