Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

این آئی ٹی سرینگر ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

’’کشمیر کو آزاد کرو،آزادی ہمارا مقصد ہے ‘‘کے پیامات پوسٹ
سرینگر۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی اور اس پر ’’آزاد کشمیر‘‘ کے پیامات پوسٹ کئے گئے۔ ہیک کرنے والوں نے خود کو ’’پاک سائبر اسکلز‘‘ کی حیثیت سے متعارف کرایا۔ ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سائیٹ کو کیوں ہیک کیا گیا؟ کشمیر کو آزاد کرو… آزادی ہمارا مقصد ہے۔ ہیکرس نے اسی طرح کے اور بھی پیامات پوسٹ کئے۔ حکام نے ویب سائٹ پر قبضہ کی اطلاع ملتے ہی ضروری اقدامات کردیئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چمپینس ٹرافی میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان ٹیم کو شکست دینے کے فوری بعد ویب سائیٹ کو ہیک کیا گیا۔ واضح رہے کہ این آئی ٹی سرینگر میں اس پہلے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد مقامی اور غیرمقامی طلبہ میں جھڑپ ہوئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT