Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر کے خصوصی پینل کی تشکیل کشیدگی کے واقعات اور غیرمقامی طلبہ کے مطالبات پر غور

این آئی ٹی سرینگر کے خصوصی پینل کی تشکیل کشیدگی کے واقعات اور غیرمقامی طلبہ کے مطالبات پر غور

نئی دہلی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این آئی ٹی سرینگر نے بالآخر طلبہ کی شکایات کے ازالہ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں دو بیرونی افراد بھی شامل کئے گئے ہیں۔ یہ کمیٹی یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی کا سبب بننے والے واقعات کی تحقیقات کے بعد 15 مئی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ این آئی ٹی کیمپس میں تمام قومی تہواروں کا جشن منانے، حالیہ منعقدہ امتحانات کے پرچوں کا اختیاری طور پر باہر تنقیح، اسٹوڈنٹس کونسل کے قیام کیلئے غیرمقامی طلبہ کے مطالبات کا بورڈ آف گورنرس کے ذریعہ جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ این آئی ٹی کے ڈائرکٹر رجت گپتا اور فروغ انسانی وسائل کے ایک عہدیدار سے غیرمقامی طلبہ کے ایک گروپ کی گذشتہ روز ملاقات کے بعد این آئی ٹی سرینگر کے انتظامیہ نے ان فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ نے 19 نکاتی منشور مطالبات بھی پیش کیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی یا وزیرفروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی جانب سے کیمپس کا دورہ اور قومی پرچم کشائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT