Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / این آر آئیز کو آدھار کارڈ کے لیے اندراج کی اجازت

این آر آئیز کو آدھار کارڈ کے لیے اندراج کی اجازت

نئی دہلی ۔ 8 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : پارلیمنٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت نے تمام غیر مقیم ہندوستانیوں ( این آر آئی ) ، ہند نژاد افراد ( پی آئی اوز ) اور سمندر پار ہندوستانی شہریوں ( او سی ائیز ) کو اپنے اور تفصیلات آدھار میں اندراج کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں بھی اپنی شناخت کی ڈیجیٹل توثیق کروانے میں مدد دی جاسکے ۔ وزیر منصوبہ بندی راؤ اندر جیت سنگھ نے لوک سبھا میں دئیے گئے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی سرزمین پر این آر آئیز ، او سی آئیز اور پی آئی اوز کے علاوہ ویزا یافتہ سیاحوں کو اپنی منفرد شناخت کے ساتھ با اختیار بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی وقت بشرطیکہ ضرورت وہ اپنی شناخت کی ڈیجیٹل شناخت کی توثیق کرسکیں ۔ ملک میں فی الحال یہاں مقیم تمام افراد بشمول جائز ویزا کے حامل بیرونی شہریوں کو بھی آدھار کارڈز دئیے جارہے ہیں۔ آدھار پراجکٹ کے تحت منفرد شناخت اتھاریٹی ( یو آئی ڈی اے آئی ) یہاں مقیم تمام افراد کو منفرد نمبرس فراہم کررہی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اتھاریٹی سرکاری ہدایت موصولی کے بعد این آر آئیز ، پی آئی اوز اور آئی سیز کے سبھی آدھار کے تحت اندراج کی پالیسی پر کام کررہے ہیں ۔ آدھار پراجکٹ 2009 میں شروع کیا گیاتھا ۔ ملک بھر میں تاحال 89.43 کروڑ آدھار کارڈس جاری کئے جاچکے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT