Friday , March 24 2017
Home / جرائم و حادثات / این آر آئیز کو دھوکہ دینے والا شخص پولیس تحویل میں

این آر آئیز کو دھوکہ دینے والا شخص پولیس تحویل میں

حیدرآباد ۔11 ڈسمبر (سیاست نیوز)   سی سی ایس پولیس نے این آر آئیز کو سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث ایک دھوکہ باز کو چنچل گوڑہ جیل سے پولیس تحویل میں لے لیا۔ شیخ ارشاد محمد ساکن مانصاحب ٹینک نے Xlent مینجمنٹ سرویسیس کے نام پر یوسف گوڑہ میں ادارہ قائم کیا اور سرمایہ کاری پر 30 تا 35 فیصد منافع کا وعدہ کیا۔ مبینہ دھوکہ باز نے مانصاحب ٹینک میں ایک اور ادارہ آربٹ سلیوشنس قائم کیا اور خود کو مینیجنگ ڈائریکٹر اور اس کی بیوی ہیما بندو شیوانگی کو پروپرائٹر بنایا۔ دبئی و دیگر ممالک میں اشتہارات شائع کرکے این آر آئیز کو راغب کیا اور 20 کروڑ روپئے ہڑپ لئے۔ شیخ ارشاد محمد نے سی سی ایس میں درج مقدمہ میں عدالت میں خودسپردگی اختیار کی تھی ۔ تحقیقات کیلئے سی سی ایس عملہ نے اسے تین دن کی پولیس تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT