Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / این آر آئی شادیوں کیلئے آدھار کے لزوم کی سفارش

این آر آئی شادیوں کیلئے آدھار کے لزوم کی سفارش

نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بین وزارتی کمیٹی نے وزارت خارجہ سے سفارش کی ہیکہ بیویوں کو چھوڑ کر بھاگ جانے اور دیگر ازدواجی مسائل سے نمٹنے این آر آئی شادیوں کے رجسٹریشن کیلئے آدھار کا لزوم عائد کیا جائے۔ ہندوستانی اتھاریٹی برائے منفرد شناخت اب تمام غیرمقیم ہندوستانیوں (این آر آئیز) سمندر پار ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد بیرونی افراد کیلئے آدھار کے لزوم کی ایک پالیسی تیار کررہی ہے۔ فی الحال ملک میں مقیم تمام افراد جن میں ہندوستانی شہریوں کا آدھار نمبر کیلئے اندراج کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT