Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / این آر آئی قتل کیس: 2 ملزمین کو 7 دن کی پولیس تحویل

این آر آئی قتل کیس: 2 ملزمین کو 7 دن کی پولیس تحویل

حیدرآباد ۔ /16 فبروری (سیاست نیوز)  این آر آئی سید عمران قتل کیس کے دو ملزمین کو فلک نما پولیس نے آج 7 دن کی پولیس تحویل میں لے لیا ۔ سیف بن ثابت برعبود اور اس کے ساتھی ہاشم علی کو چنچل گوڑہ جیل سے پولیس نے اپنی حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ پولیس عمران قتل کیس میں اپنی تحقیقات شدت سے جاری رکھے ہوئے ہے اور سلسلے میں قتل کیس کے کلیدی ملزم سعید بن ثابت برعبود کی بیوی فاطمہ بیگم کو گزشتہ تین دن سے نوٹس دے کر طلب کیا جارہا ہے اور اسے عنقریب گرفتار کئے جانے کا امکان ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما محمد تاج الدین احمد کی زیرنگرانی اس کیس کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس حراست میں لئے گئے دو ملزمین کی تفتیش کی جارہی ہے تاکہ قتل کیس کے مزید حقائق کا پتہ لگایا جاسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس سید عمران کے مبینہ ناجائز تعلقات اور ملزمین کی جانب سے زیرتعمیر مکان کو قتل اور نعش کو دفن کرنے کیلئے استعمال کئے جانے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT