Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / این آئی ٹی سرینگر کیمپس کی منتقلی کا مطالبہ مسترد

این آئی ٹی سرینگر کیمپس کی منتقلی کا مطالبہ مسترد

New Delhi: Union Parliamentary Affairs Minister Venkaiah Naidu and HRD Minister Smriti Irani after a Cabinet meeting at South Block in New Delhi on Wednesday. PTI Photo by Subhav Shukla(PTI4_13_2016_000056B)

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ، سمرتی ایرانی کا طلبہ کو جواب
نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج این آئی ٹی سرینگر کے طلبہ کے گروپ سے ملاقات کی، جنہوں نے مختلف مطالبات بشمول کیمپس کی منتقلی پر زور دیا لیکن یہ مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ دو گھنٹے طویل ملاقات کے بعد طلبہ نے بتایا کہ سمرتی ایرانی نے سرینگر کیمپس منتقل کرنے کا بنیادی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے تعلیمی مسائل کے سلسلہ میں ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔ قبل ازیں این آئی ٹی کے طلبہ نے آج یہاں جنترمنتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیمپس کی سرینگر سے منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔ این آئی ٹی کے سرینگر کیمپس میں گذشتہ ماہ کے اواخر میں مقامی اور غیرمقامی طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوگئی تھیں۔  ایک احتجاجی طالب علم نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ وزارت فروغ انسانی وسائل اس کیمپس کی سرینگر سے جموں کی منتقلی کیلئے ہمارے مطالبہ پر توجہ مرکوز کرے۔ علاوہ ازیں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کا جواب طلب کیا جائے‘‘۔ ایک دوسرے طالب علم نے کہا ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ این آئی ٹی کے غیرکشمیری طلبہ کے خلاف درج تمام مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جائے اور انہیں مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT