Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / این آئی ٹی سرینگر کے طلباء پر لاٹھی چارج

این آئی ٹی سرینگر کے طلباء پر لاٹھی چارج

بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت پر راہول گاندھی کی تنقید
نئی دہلی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ این آئی ٹی سرینگر کے طلباء کے خلاف پولیس فورس کا اندھا دھند استعمال کیا گیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ این آئی ٹی طلباء پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ بی جے پی اور حلیفوں کو جان لینا چاہئے کہ طلباء کے خلاف طاقت کے استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ جبکہ پردیش کانگریس نے لاٹھی چارج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور الزام عائد کیا کہ صورتحال سے نمٹنے میں حکومت یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ این آئی اے کی موجودہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ طلباء اور والدین میں عدم تحفظ کا احساس جاگزین ہوگیا جبکہ طاقت کے غیر منصفانہ استعمال سے حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں۔ این آئی ٹی میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جب غیر مقامی طلباء نے کشمیر سے اس ادارہ کی منتقلی، لاٹھی چارج کے ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جبکہ وزارت فروغ انسانی وسائل کی ایک ٹیم جاریہ بحران کی یکسوئی کے لئے دہلی سے یہاں پہنچی۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے بھی اس مسئلہ پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہاکہ بی جے پی کی قومیت پرستی کے اسٹائیل نے سرینگر میں طلباء کو بچکنے کی کوشش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT