Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / این ایس اے مذاکرات : مفتی سعید پر سبوتاج کا الزام

این ایس اے مذاکرات : مفتی سعید پر سبوتاج کا الزام

حریت قائدین کی گرفتاری، ہند۔پاک مذاکرات میں رکاوٹ کا سبب : عمرعبداللہ
سرینگر ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے اپنے پیشرو مفتی محمد سعید پر آج الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین قومی سلامتی مشیروں کی سزاء پر مقررہ ملاقات کو سبوتاج کیا تھا انہوں نے کہا کہ مفتی سعید نے حریت قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے موقع سے محروم رکھا تھا۔ عمرعبداللہ نے آج یہاں کہا کہ ’’اب وہ (مفتی سعید) کہہ رہے ہیں کہ این ایس اے سطح پر بات چیت کی جانی چاہئے۔ جناب … اگر کسی نے ان مذاکرات کو سبوتاج کیا ہے تو وہ آپ (سعید) ہی ہیں۔ جب آپ نے حریت قائدین کو گرفتار کیا تھا‘‘۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ اپنے دادا شیخ عبداللہ مرحوم کی 33 ویں برسی کے موقع پر حضرت بل میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی سعید نے حریت قائدین کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے بات چیت کی اجازت نہیں دی تو آیا کس طرح وہ مرکز میں ان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں جس کا بی جے پی ۔ پی ڈی پی اتحاد کے مشترکہ اقل ترین پروگرام میں حوالہ دیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ نے ’’اس وقت یہ مفتی کہاں چلے گئے تھے جو یہ کہتے تھے کہ یہ نظریات کی جنگ ہے۔ و ان افراد کو گرفتار کرتے ہیں جن سے ان کے نظریات نہیں ملتے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT