Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / این ایس سی این کے ساتھ امن معاہدے میں ایک سال کی توسیع

این ایس سی این کے ساتھ امن معاہدے میں ایک سال کی توسیع

نئی دہلی، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این) کے دو گروپوں کیساتھ امن معاہدہ ایک سال کیلئے بڑھا دیا ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ کی ایک ریلیز میں آج یہاں بتایا گیا کہ حکومت نے این ایس سی این کے دوگروپوں ‘آر’اور ‘این کے ‘کیساتھ امن معاہدے کی مدت کو ایک سال کیلئے بڑھا دیا ہے ۔ این ایس سی این کیساتھ معاہدے کی مدت اپریل میں ختم ہورہی تھی۔ جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری ستیندر گرگ اور این ایس سی این ۔ ‘آ’کی جانب سے مسٹر توشي لونگکمار اور مسٹر املونگ نکشي اور این ایس سی این ‘ این کے ‘کی جانب سے جیک جیمومی نے دستخط کئے ۔شمال مشرقی خطے میں قیام امن کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے این ایس سی این کیساتھ سال 2015میں امن معاہدہ کیا تھا۔ اس کیلئے این ایس سی این کے کئی گروپوں کیساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال بھی اپریل میں یہ معاہدہ ایک سال کیلئے بڑھا دیا گیا تھا۔حکومت کی اولین ترجیحات میں شمال مشرقی خطہ میں امن و سلامتی اور اقتصادی انقلاب شامل ہے ۔ یہ علاقہ خارجہ پالیسی، خاص طور پر ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کا مرکزی مقام ہے ۔نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (اساک۔موئیوا) ناگالینڈ کی سب سے بڑی جنگجوتنظیم ہے جو جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT