Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / این جی اوز میں شمولیت کے خواہاں وظیفہ یابوں کے قواعد میں ترمیم

این جی اوز میں شمولیت کے خواہاں وظیفہ یابوں کے قواعد میں ترمیم

نئی دہلی۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وظیفہ یابوں کی جانب سے اپنی سبکدوشی کے بعد اندرون دو سال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) یا خانگی اداروں میں شمولیت کے حکومت سے حصول اجازت کے موقع پر غلط معلومات کی فراہمی پر فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ وزارت پرسونل نے اس بات کو واضح کیا کہ موجودہ قوانین میں ترمیم کی گئی ہے اور وظیفہ یابوں کیلئے یہ لازمی بنالیا گیا ہیکہ وہ اپنی شمولیت کیلئے منتخب کردہ غیر سرکاری تنظیم کی تفصیلات کا اعلان کریں اور یہ واضح کریں کہ اس این جی اوز کی سرگرمیاں ہندوستان کے خارجی تعلقات، قومی سلامتی یا داخلی ہم آہنگی سے متصادم نہیں ہے۔ نئے ضابطوں میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند وظیفہ یابوں کو یہ اعلان بھی کرنا ہوگا کہ وہ اپنی خدمات کے آخری تین سال کے دوران حکومت کے حساس اور حکمت عملی پر مبنی معلومات سے قریبی تعلق نہیں رکھتے تھے اور ایسے معلومات کا مجوزہ این جی او کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس اقدام کو اسلئے بھی نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ حکومت نے حالیہ عرصہ کے دوران کئی سرکاری تنظیموں کیخلاف کارروائی کی ہے جو مبینہ طور پر ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے بیرونی امداد کا بے جا استعمال کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT