Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / این جے اے سی کالعدم، حکومت کو جھٹکہ

این جے اے سی کالعدم، حکومت کو جھٹکہ

نئی دہلی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت کو آج بڑا جھٹکہ لگا جب سپریم کورٹ نے این جے اے سی ایکٹ کو غیردستوری قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا۔ یہ ایکٹ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے معاملوں کو بڑا رول عطاکرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ ججوں کے تقرر سے متعلق 22 سال قدیم کالجیم سسٹم کی جگہ نیشنل جوڈیشیل اپائنٹمنٹس کمیشن (این جے اے سی) ایکٹ 2014ء لایا گیا تھا جسے 5 ججوں کی دستوری بنچ نے مسترد کردیا، جس پر عدلیہ اور حکومت کے درمیان امکانی ٹکراؤ کا ماحول پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔ وزیرقانون ڈی وی سدانند گوڑ نے عدالتی فیصلہ پر ’’حیرت‘‘ ظاہر کی۔ اس فیصلہ نے سابقہ کالجیم سسٹم کو عملاً لاگو قرار دیا ہے۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل وزیراعظم نریندر مودی اور کابینی رفقاء کے ساتھ مشاورتوں کے بعد طئے کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT