Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / این سامبا شیوا راؤ آندھرا پردیش کے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس

این سامبا شیوا راؤ آندھرا پردیش کے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار و موجودہ مینیجنگ ڈائریکٹر آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسٹر این سامبا شیوا راؤ آندھرا پردیش کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہوں گے۔ حکومت آندھرا پردیش نے اس سلسلے میں مسٹر راؤ کو ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مسٹر جے وی راموڈو کی میعاد 23 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ راموڈو کی میعاد میں توسیع کی جائے گی لیکن حکومت نے سامبا شیوا راؤ کو نیا ڈی جی پی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ توقع ہے کہ مسٹر سامبا شیوا راؤ 23 جولائی کی شام مسٹر جی وی راموڈو سے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس آندھرا پردیش کا جائزہ حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT