Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / این سی ای آر ٹی کے نصابی کتب سیاسی ایجنڈہ سے متاثر

این سی ای آر ٹی کے نصابی کتب سیاسی ایجنڈہ سے متاثر

نئی دہلی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کونسل آف سوشیل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے نئے سربراہ کا ماننا ہیکہ حکومت کے شائع کردہ نصابی کتب سماج میں نراج جیسے رجحانات کیلئے ذمہ دار ہے۔ ماہر بشریات بی بی کمار نے اس فاضل ادارہ کے سربراہ کی حیثیت سے 5 مئی کو جائزہ حاصل کیا۔ یہ ادارہ سماجی علوم میں ریسرچ کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی شائع کردہ کتب سیاسی ایجنڈہ سے متاثر ہیں اور حکومت سے اپیل کی کہ ان پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتب سماجی جھگڑوں اور انارکی میں اضافہ کیلئے جزوی طور پر ذمہ دار ہیں۔ 76 سالہ کمار ماہر معاشیات ایس اے تھوراٹ کے جانشین بنے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT