Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / این سی سی کیڈٹس ملک کے نوجوانوں کیلئے مثال ہیں: حامد انصاری

این سی سی کیڈٹس ملک کے نوجوانوں کیلئے مثال ہیں: حامد انصاری

نئی دہلی،6۔جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے کہا ہیکہ این سی سی ہمارے نوجوانوں کی کردار سازی کررہا ہے ۔این سی سی کیڈٹس ملک کے نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہیں۔مسٹر انصاری نے یہاں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد کیڈٹس سے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی کردار سازی میں این سی سی کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی اپنے نعرے ”ایکتا اور انوشرن ” (اتحاد اور ڈسپلن ) کیساتھ ہمارے نوجوانوں کو ان کی ترقی کیلئے مواقع فراہم کراتی رہی ہے تاکہ وہ ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔ ایسا کرتے ہوئے این سی سی ہمارے نوجوانوں کے کردار او ر اخلاقی تانے بانے کی تعمیر میں ایک اہم رول اداکررہی ہے جس سے آخر کار قوم موثر اور متحرک بنتی ہے ۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ این سی سی جیسے پروگراموں کے ذریعہ حکومت ہند آج کے نوجوانوں اور ہندوستان کے مستقبل کیلئے سرمایہ کار ی کررہی ہے ۔ اگر ملک کے نوجوان پڑھے لکھے ہونگے اورمثبت تبدیلی پر اثر ڈالنے کیلئے وہ مزید کچھ کرنا چاہیں گے تو ملک کو عظیم بننے کی راہ سے کو ئی نہیں ہٹا سکتا۔حامد انصاری نے کیڈٹوں سے کہا کہ آپ ملک کے نوجوانوں کی مثال ہیں۔آپ کا کردار مثالی اور منصفانہ ہونا چاہئے ۔ میں آپ سے زور دیکرکہتا ہو ں کہ آپ اپنی محنت جاری رکھئے اوراپنے خوابوں اور مقاصد کو اپنی لگن اورامتیاز ی حیثیت سے حاصل کریں۔

TOPPOPULARRECENT