Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل گرفتار

این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل گرفتار

ممبئی ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر این سی پی لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر چھگن بھوجبل کو آج رات انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کرلیا۔ اس سے پہلے رقمی خردبرد مقدمہ میں تحقیقات کے سلسلے میں اُن سے تقریباً دس گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ سوالات کے دوران انھوں نے مبینہ طورپر تعاون سے انکار کردیا لہذا اُنھیں متعلقہ قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایجنسی نے اس مقدمہ میں اُن کا بیان بھی قلمبند کیا ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ بھوجبل کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے اس گرفتاری کو بی جے پی کا سیاسی انتقام قرار دیا ۔ انھوں نے کہاکہ بھوجبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ساتھ تعاون کررہے تھے اور انھیں گرفتار کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT