Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / این سی پی کی 19 ویں یوم تاسیس تقریب کا 10 جون کو انعقاد

این سی پی کی 19 ویں یوم تاسیس تقریب کا 10 جون کو انعقاد

نئی دہلی 8جون (سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کی 19 ویں یوم تاسیس تقریب 10 جون کو یہاں منعقد کی جائے گی ،جس کا افتتاح پارٹی کے سربراہ شرد پوارکریں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس تقریب میں پارٹی کے تمام رہنما اور مہاراشٹر اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں پارٹی کے تمام ارکان کے علاوہ کارکن شرکت کریں گے ۔ صبح دس بجے سے شروع ہوکر دن بھر چلنے والی اس تقریب میں تقریبا ًڈھائی ہزار نمائندوں کے حصہ لینے کا امکان ہے ۔ تقریب میں شرد پوار کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈر طارق انور، پرفل پٹیل کے علاوہ سکرٹری جنرل دیوی پرساد ترپاٹھی، شرد پوار کی ایم پی بیٹی سپریا سولے ، وندنا چوھان وغیرہ حصہ لیں گے ۔ اس میں صدرجمہوریہ  اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے متحدہ امیدوار کھڑا کرنے پر غور بھی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT