Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / این محمد فاروق رکن اے پی قانون ساز کونسل نامزد

این محمد فاروق رکن اے پی قانون ساز کونسل نامزد

نندیال ضمنی انتخابات میں تلگودیشم امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل
حیدرآباد۔/12جولائی، ( سیاست نیوز) صدر قومی تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے سینئر قائد تلگودیشم پارٹی و سابق وزیر و سابق ڈپٹی اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی جناب این محمد فاروق کو گورنر کوٹہ کے تحت رکن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی نامزد کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے جناب فاروق سے ملاقات کے دوران ضلع کرنول بشمول نندیال میں تلگودیشم پارٹی کے موقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محمد فاروق کو بحیثیت رکن اسمبلی آندھرا پردیش قانون ساز کونسل نامزد کرنے کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ اس بات کا تیقن دیا کہ انہیں حلقہ اسمبلی نندیال کے مجوزہ ضمنی انتخاب کے بعد صدر نشین آندھرا پردیش قانون ساز کونسل بھی نامزد کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جناب فاروق سے حلقہ اسمبلی نندیال سے سابق میں متعدد مرتبہ بحیثیت رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ار اسمبلی میں موثر نمائندگی کرچکے ہیں۔ حلقہ اسمبلی نندیال کیلئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی خواہش کی۔ جناب این محمد فاروق نے صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو یقین دلایا کہ وہ حلقہ اسمبلی نندیال سے تلگودیشم پارٹی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اسی دوران جناب محمد فاروق علی خان ایڈوکیٹ قریبی رفیق کے علاوہ مسٹر سعید بن علی الگتمی قائد تلگودیشم پارٹی نے جناب این محمد فاروق کو رکن قانون ساز کونسل آندھراپردیش نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ جناب این محمد فاروق کو ایم ایل سی نامزد کرنے پر صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ چندرا بابو نائیڈو اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے جناب ایم محمد فاروق کو صدرنشین آندھراپردیش قانون ساز کونسل بھی نامزد کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT