Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ تلگو دیشم کا دفتر قائم

این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ تلگو دیشم کا دفتر قائم

تمام سہولتوں کی فراہمی ، آندھرا پردیش کمیٹی گنٹور منتقل
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم پارٹی ہیڈکوارٹر تصور کیا جانے والے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کمیٹی کے لیے تمام تر عصری سہولتو ں کی فراہمی کے ساتھ مکمل انتظامات کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جب کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں کی پارٹی کمیٹیوں کے لیے ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں عارضی انتظامات کئے گئے تھے لیکن آندھرا پردیش کمیٹی کی مکمل طور پر گنٹور کو منتقلی عمل میں لائی گئی ۔ جس کے بعد ہی حیدرآباد میں تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی آفس کے لیے مکمل طور پر تبدیلیوں کا ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں آغاز کیا گیا اور گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور مکمل طور پر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے لیے ہی مختص کیا گیا ۔ اس طرح ان دو فلورس کی مکمل طور پر از سر نو عصری تزئین نو بھی کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی اب این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ کا نقشہ بھی دکھائی دے گا ۔ جب کہ ین ٹی آر ٹرسٹ بھون کو قومی تلگو دیشم پارٹی کا موقف حاصل تھا لیکن اب صدر تلگو دیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت کے مطابق ین ٹی آر ٹرسٹ بھون کے گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور کو تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی آفس کے لیے تمام عصری تقاضوں سے آراستہ کر کے فراہم کیا گیا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ فرسٹ فلور پر میڈیا کانفرنس روم کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا اور تلگو مہیلا کے ساتھ دیگر تمام محاذی تنظیموں کے لیے مکمل طور پر علحدہ علحدہ کیابنس بنائے گئے اور صحیفہ نگاروں کو نیوز ایٹمس وہیں سے روانہ کرنے کے لیے علحدہ کمپیوٹر سیکشن بنایا گیا ۔ علاوہ ازیں فرسٹ فلور پر صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا کے چیمبر کو بھی جوں کا توں برقرار رکھا گیا اور ان کے چیمبر کے روبرو زائد از 150 افراد کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے کانفرنس ہال بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ اسی فلور پر ہی کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی کے لیے بھی علحدہ طور پر خصوصی چیمبر بنایا گیا اور ان کے چیمبر سے متصل روم کو میڈیا سنٹر بنایا گیا اس میڈیا سنٹر میں ٹی وی چیانلس کے مباحثہ میں حصہ لینے والے تلگو دیشم پارٹی قائدین کے لیے مکمل معلومات دستیاب رکھے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ایک اور روم کو انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ بنایا گیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور پارٹی پولیٹ بیورو ارکان کے لیے بھی خصوصی طور پر علحدہ انتظامات کئے گئے ۔ اور جاریہ ماہ 21 اگست کو باقاعدہ طور پر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی آفس کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ین ٹی آر ٹرسٹ بھون کی دوسری منزل ( سکنڈ فلور ) پر قومی صدر تلگو دیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور قومی جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی مسٹر ین لوکیش کے علاوہ آندھرا پردیش کمیٹی کے بعض اہم قائدین سے متعلق علحدہ آفس جو پائے جاتے ہیں انہیں جوں کا توں برقرار رکھا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT