Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / این ٹی آر کالج محبوب نگر میں اردو کلاسیس

این ٹی آر کالج محبوب نگر میں اردو کلاسیس

کُل جماعتی مسلم قائدین کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

محبوب نگر۔/29جولائی، ( ذریعہ ای میل ) مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں کل جماعتی مسلم قائدین کی جانب سے منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے محمد عبدالرحیم قائد ٹی آر ایس نے کہا کہ مستقر محبوب نگر پر ڈگری مسلم طالبات کیلئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا کیونکہ مسلم طالبات کوڈگری کالج کیلئے شہر سے 5کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنا پڑتا تھا۔ا س وقت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدر ٹی آر ایس کے سی آر سے نمائندگی کی گئی تھی کہ مستقر پر موجود این ٹی آر ڈگری کالج میں اردو میڈیم کلاسیس کا آغاز کروایا جائے جس پر کے سی آر نے برسر اقتدار آتے ہی این ٹی آر ڈگری کالج میں اردو کلاسیس کے آغاز کیلئے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی اور حکومت نے بتاریخ 22جولائی ایک جی اوR.C.No.07/GDCRCS/2015 جاری کرتے ہوئے کلاسیس کے آغاز کا اعلان کیا۔ کل جماعتی قائدین محمد ذکی صدر اردو جرنلسٹ فورم، ایس ایم خلیل کنوینر تلنگانہ سی پی ایم، محمد تقی حسین تقی مسلم  حقوق پوراٹا سمیتی، مرزا قدوس بیگ مسلم لیگ، بابر شیخ کارگذار صدر بزم سخن، شیخ عبداللہ صدر وائی ایس آر سی پی صدر میناریٹی سیل نے صحافتی کانفرنس کے ذریعہ اس عظیم کارنامہ کیلئے چیف منسٹر کے سی آر اور نائب وزیر اعلیٰ محمود علی، ایم پی محبوب نگر جتیندر ریڈی، ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ، لکشما ریڈی، نائب صدر نشین پلاننگ کمیٹی ایس نرنجن ریڈی، مقامی رکن اسمبلی سرینواس گوڑ وغیرہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مذکورہ قائدین کی جستجو اور نمائندگی سے یہ کام ممکن ہوا ہے اور ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ وہ 15 ہزار جائیدادوں کی بھرتی کے نوٹیفکیشن سے قبل 12فیصد تحفظات پر بھی عمل آوری کرے۔

TOPPOPULARRECENT