Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کے میڈیکل و ڈینٹل کورسس میں داخلے

این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کے میڈیکل و ڈینٹل کورسس میں داخلے

ویب کونسلنگ سسٹم متعارف ، تلنگانہ و آندھراپردیش کیلئے مراکز کا قیام

وشاکھاپٹنم ۔ /9 اپریل (این ایس ایس) این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی نے میڈیکل و ڈینٹل کورسس میں داخلہ کیلئے ویب کونسلنگ سسٹم کو متعارف کیا ہے ۔ یہ بات وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس روی راج نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل شیڈول کے مطابق آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں داخلے عمل میں لائے جائیں گے ۔ انہوں نے داخلوں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ آندھراپردیش میں داخلہ کیلئے وجئے واڑہ ، وشاکھاپٹنم ، تروپتی اور حیدرآباد میں مراکز قائم رہیں گے جہاں پر 20 تا 23 اپریل کے درمیان اسناد کی تنقیح کی جائے گی جبکہ آپشنس /21 تا /25 اپریل کے درمیان دستیاب رہے گا ۔ نشستوں کا الاٹمنٹ /27 اپریل کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ کیلئے وجئے واڑہ ، ورنگل اور حیدرآباد میں مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں پر اسناد کی تنقیح /23 تا /25 اپریل کے درمیان عمل میں آئے گی جبکہ آپشن کا انتخاب /24 تا /27 اپریل کے درمیان عمل میں آئیں گے اور نشستوں کے الاٹمنٹ کا مرحلہ /29 اپریل کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ طلبہ کی رہبری و رہنمائی کیلئے ہیلپ لائین مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں اور کلاسس کا آغاز /7 مئی سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT