Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / این ٹی آر کالج محبوب نگر میں آج مشاعرہ

این ٹی آر کالج محبوب نگر میں آج مشاعرہ

محبوب نگر 19 فروری (پریس نوٹ) شعبہ اردو این ٹی آر کالج برائے خواتین محبوب نگر کے زیراہتمام ’’عالمی یوم مادری زبان‘‘ کے موقع پر 20 فروری بروز ہفتہ 11 بجے دن کالج ہذا میں ایک مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ صدارت پرنسپل کالج ڈاکٹر بی بی زینب کی ہوگی جبکہ ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ مشاعرہ میں حصہ لینے والے شعراء کرام میں مسرز حلیم بابر، نور آفاقی، رشید رہبر کے علاوہ حیدرآباد سے وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر معین امر بمبو، محترمہ تسنیم جوہر، یوسف الدین یوسف اور لطیف الدین لطیف شامل ہیں۔ نظامت ڈاکٹر جاوید کمال کی ہوگی۔ کنوینر مشاعرہ ڈاکٹر حمیرہ سعید صدر شعبہ اردو کالج نے تمام طالبات، اولیائے طلبہ اور ادب نواز حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT