Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / این ٹی راما راؤ کی برسی تقریب سرکاری ہاسپٹل بچکنڈہ میں پھلوں کی تقسیم

این ٹی راما راؤ کی برسی تقریب سرکاری ہاسپٹل بچکنڈہ میں پھلوں کی تقسیم

بچکنڈہ /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز پیر تلگودیشم پارٹی کے بانی سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ کی 20 ویں برسی منائی گئی ۔ تلگودیشم پارٹی حلقہ جکل انچارج منڈل صدر جناب کلیم پٹیل کی قیادت میں تلگودیشم پارٹی منڈل کارکن اور ممبرس کے ساتھ سرکاری دواخانہ میں مریضوں کو پھل تقسیم کرکے این ٹی راما راؤ کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر کمیم پٹیل نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی راما راؤ نے اسٹیٹ اور ملکی سیاسی خدمات بخوبی انجام دیا ۔ انہوں نے پارٹی قائم کرکے نو مہینوں کے اندر صوبہ آندھراپردیش میں وزیر اعلی کی حیثیت سے اقتدار حاصل کرلیا ۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں غریبوں کیلئے کئی ترقیاتی کام انجام دئے اور پٹیل پٹواری سسٹم کو ختم کیا اور تعلقوں کو رد کرکے منڈل سسٹم قائم کرکے غریب عوام تک فائدہ پہونچائیں ۔ ایسے لیڈر کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا ۔ اس موقع پر کلیم پٹیل کے علاوہ گنگادھر ، بالراج ، ناگیش منڈل میناریٹی صدر شیخ آصف اسمعیل اور دیگر کارکن نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT