Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / این ٹی پی سی اور سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ کے درمیان یادداشت مفاہمت

این ٹی پی سی اور سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ کے درمیان یادداشت مفاہمت

سنٹرل ای آر سی کے مطابق برقی خریدی سے اتفاق ، کے سی آر چیف منسٹر کی موجودگی میں دستخط
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں ین ٹی پی سی ( نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن ) اور سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ کے ساتھ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو نے برقی خریدی کرنے کا معاہدہ کیا ۔ اور ٹی ایس ٹرانسکو صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر ڈی پربھاکر راؤ ، جنرل منیجر نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن مسٹر سی وی آنند و ایس کے کھر ایڈیشنل جنرل منیجر ، مسٹر کے سدرشن وغیرہ کے مابین ین ٹی پی سیز کے ساتھ ہوئے معاہدات کے دستاویزات کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ ان معاہدات کی روشنی میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن پلانٹ سے 1600 میگاواٹس برقی کی ٹی ایس این پی ڈی سی ایل و ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں خریدی کا معاہدہ طئے پایا ۔ چیف منسٹر کیمپ آفس پر یہ معاہدات طئے پائے ۔ چیف منسٹر کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سنٹرل ای آر سی سفارشات کی روشنی میں قیمت ادا کر کے برقی خریدی کرنے سے اتفاق کیا گیا ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ سنگارینی کالریز کمپنی جئے پور پلانٹ سے 1200 میگا واٹس برقی خریدی کرنے کے لیے تلنگانہ ٹرانسکو صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر پربھاکر راؤ ، سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر این سریدھر نے دستاویزات معاہدات کا تبادلہ عمل میں لایا۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال ماہ اپریل تک 1200 میگا واٹس برقی فراہم کرنے کے لیے سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا اور تلنگانہ اسٹیٹ ای آر سی سفارشات کے مطابق قیمت کی ادائیگی کے ذریعہ برقی خریدی کرنے کے لیے ٹی ایس این پی ڈی سی ایل اور ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے رضا مندی کا اظہار کی ۔ ان معاہدات کے موقع پر وزیر توانائی تلنگانہ مسٹر جگدیش ریڈی سکریٹری توانائی مسٹر اروند کمار ین پی ڈی سی ایل صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر وینکٹ نارائنا ، ایس پی ڈی سی ایل صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر رگھوما ریڈی ، رکن پارلیمان ونود کمار ، سنگارینی کالریز ڈائرکٹر رمیش بابو و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT