Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / این ڈی ایم سی ٹائلیٹس میں عنقریب اے ٹی ایم کی تنصیب

این ڈی ایم سی ٹائلیٹس میں عنقریب اے ٹی ایم کی تنصیب

نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شدید معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خسارہ کے پیش نظر شمالی دہلی کی مجلس بلدیہ نے ایک انوکھا نظریہ پیش کیا ہے تاکہ اضافی مالیہ حاصل کیا جاسکے۔ نئے ٹائلیٹس میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جائیں گی۔ شمالی دہلی کے میئر رویندر یادو نے کہا کہ این ڈی ایم سی اے ٹی ایم کی تنصیب ٹائلیٹس کی عمارتوں میں کرے گا جبکہ ان کی دیکھ بھال کی پالیسی کا تعین کیا جائے گا۔ اسکیم کے مطابق این ڈی ایم سی 150 نئے ٹائلیٹس کی عمارتوں کی بلدی علاقہ میں تعمیر کیلئے ٹنڈر طلب کرے گا۔ ان کی تعمیر کیلئے 4 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ بلدی عہدیدار نئے ٹائلیٹس عمارتوں کا ڈیزائن تیار کریں گے جن میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کیلئے جگہ فراہم کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے بینکوں سے اے ٹی ایم مشین نصب کرنے کی خواہش کی جائے گی۔ مجلس بلدیہ ہر ممکن کوشش کررہا ہے تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں اور مالیہ حاصل کیا جائے ۔ اس اسکیم کی آمدنی ان ٹائلیٹس کی خدمات کی بہتری اور ان کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کی جائے گی۔ میئر نے کہا کہ ہم پالیسی کا تعین کررہے ہیں ۔ اے ٹی ایم کی جگہ کا نیلام کیا جائے گا اور اسکولس میں ان مشینوں کے استعمال کی تربیت کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT