Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / این ڈی اے حکومت کی پالیسیاں صرف کانگریس اور گائے پر مرکوز

این ڈی اے حکومت کی پالیسیاں صرف کانگریس اور گائے پر مرکوز

لوگ منموہن سنگھ کو یاد کرنے لگے ہیں ‘ پی ایم او انتہائی کمزور ۔ بی جے پی لیڈر ارون شوری کی سخت تنقید
نئی دہلی 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے کہا کہ مودی حکومت کیلئیمعیشت سے نمٹنے کا مطلب شاہ سرخیوں میں رہنا ہی ہے اور ملک کے عوام نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور کو یاد کرنا شروع کردیا ہے ۔ ارون شوری نے ایک کتاب کی رسم اجرا تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈاکٹر سنگھ ( منموہن سنگھ ) کو یاد کرنا شروع کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حکومت کی پالیسیاں مرتب ہو رہی ہیں وہ صرف کانگریس اور گائے کے گرد گھوم رہی ہیں۔ پالیسیاں وہی ہیں۔ یہ تقریب بزنس اسٹانڈرڈ کے ایڈیٹر ان چیف ٹی این نینان کی تصنیف Turn of the Tortoise کی رسم اجرائی کیئے منعقد ہوئی تھی جس میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ معاشی مشیر اعلی اروند سبرامنین اور سابق خارجہ سکریٹری شیام سرن نے بھی شرکت کی ۔ سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے مابین فرق کو واضح کرتے ہوئے ارون شوری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں یہ واضح یقین ہے کہ معیشت سے نمٹنا ہے تو شاہ سرخیوں میں رہو۔ یہ سب کچھ کام کرنے والا نہیں ہے ۔ نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے سابقہ واجپائی حکومت کے وزیر ارون شوری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب وزیر اعظم کا دفتر جتنا کمزور ہے اتنا کبھی نہیں رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب اختیارات مرکوز ہوکر رہ گئے ہیں۔ دفتر وزیر اعظم کے عملہ کو بھی کچھ نہیں پتہ ہے ۔ سابق میں برجیش مشرا اور ایل کے جھا کو اختیارات حاصل تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔ ایسے میں حالات تعطل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی مصروف ہے اور سخت محنت کرنے کا ادعا کر رہا ہے لیکن نتائج دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس انتظامیہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ بینک اصلاحات کو دیڑھ سال تک کسی وجہ کے بغیر روک دیا گیا تھا ایسے میں ترقی کا عمل سو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار پوری حقیقت بیان کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صنعتکار فکرمند ہیں کہ یہ ہو کیا رہا ہے ۔ وہ کہہ رہے کہ کچھ کیجئے ۔ میڈیا کے سامنے وہ حکومت کی ستائش میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT