Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / این ڈی اے رکروٹمنٹ اسکام میں چارج شیٹ داخل

این ڈی اے رکروٹمنٹ اسکام میں چارج شیٹ داخل

نئی دہلی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے اپنے وقت کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رتبہ کے عہدیدار جیتندر سنگھ جو اب سبکدوش ہوچکے ہیں اور دو کرنلوں نیز دیگر 8 اشخاص کے خلاف مبینہ کرپشن کے سلسلہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ اس باوقار ادارہ میں گروپ سی کے ملازمین کے تقرر سے متعلق ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہاکہ این ڈی اے کے تب کے کمانڈنٹ جیتندر سنگھ، اُس وقت کے اسٹاف آفیسر کرنل کلبیر سنگھ، فزیکل ٹریننگ آفیسر کرنل اے کے سنگھ اور دیگر کو فرد جرم میں ماخوذ کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر قانون انسداد بدعنوانی کے دفعات کے تحت دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے مرتکب ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT