Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / این ڈی اے کو سابق چیف منسٹر بہار جگناتھ مصرا کی تائید

این ڈی اے کو سابق چیف منسٹر بہار جگناتھ مصرا کی تائید

پٹنہ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر بہار مسٹر جگناتھ مصرا نے آج اپنی پارٹی بھارتیہ جن کانگریس (راشٹریہ) کا احیاء کیا اور انتخابات میں بی جے پی کی زیرقیادت اتحاد کی کامیابی کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں جگناتھ مصرا نے کانگریس پارٹی میں پوری سیاسی زندگی گزارنے کے بعد اپنی وفاداری نتیش کمار کے حق میں تبدیل کردی تھی۔ جبکہ کانگریس انھیں 3 مرتبہ چیف منسٹر اور ایک مرتبہ مرکزی وزیر بنایا تھا لیکن آج اچانک بغاوت بلند کرتے ہوئے عوام اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ لالو ۔ نتیش کمار کی 29 سالہ غیر ترقیاتی اور غلط حکمرانی کو شکست دیں۔

TOPPOPULARRECENT