Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / این ڈی اے کے حلیفوں کی مودی کی ستائش

این ڈی اے کے حلیفوں کی مودی کی ستائش

نئی دہلی ۔ 10 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات پر اپنی نظر رکھتے ہوئے این ڈی اے کے اعلیٰ سطحی قائدین نے آج عہد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دوسری میعاد میں کامیابی کیلئے متحدہ طورپر جدوجہد کریں گے اور کہاکہ اُن کی طاقتور قیادت ہندوستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ این ڈی اے کی 33 حلیف پارٹیوں نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مودی کی قیادت کی اور اُن کی حکومت کی پالیسیوں کی توثیق کی اور عہد کیا کہ این ڈی اے کو مستحکم کریں گے ۔ اس کے دائرے کار میں وسعت پیدا کریں گے ۔ مرـکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے این ڈی اے کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس سوال پر کہ کیا صدارتی انتخابات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایجنڈہ میں شامل نہیں تھا ۔ اسی طرح کے ایک اور سوال کے جواب میں ٹی ڈی پی کے صدر و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ این ڈی اے کے حلیف اجتماعی طورپر جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہو غور کریں گے ۔ این ڈی اے کے تمام حلیفوں نے مودی حکومت کی کارکردگی خاص طورپر وزیراعظم کی قیادت کی دل کھول کر ستائش کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT