Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کووند کے دورے

این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کووند کے دورے

گاندھی نگر ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کل اپنے ملک گیر دورہ کے ایک حصہ کے طور پر کل گجرات ،گوا اورمہاراشٹرا کے دورے کریں گے ۔ گجرات میں وہ ارکان مقننہ سے ملاقات کرکے ان سے اپنی تائید طلب کریں گے ۔ گوا کے دورہ کے موقع پر کل کووند گوا کے ارکان مقننہ سے بھی ملاقات کرکے اپنی تائید کی اپیل کریں گے ۔ ان کا مہاراشٹرا کے کل دورہ کا بھی پروگرام ہے ۔ جبکہ ان کے دورہ میں راج ٹھاکرے کی قیامگاہ ماتوشری کا دورہ شامل نہیں ہے ۔ جو ممبئی کے مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع ہے ۔ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے شیوسینا قائدین کے گزشتہ ماہ اجلاس کے بعد کووند کی تائید کا اعلان کرچکے ہیں ۔ حالانکہ بی جے پی کے ساتھ کئی مسائل پر اس کی دیرینہ حلیف شیوسینا کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں ۔ شیوسینا نے آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت کا نام تجویز کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا ۔

 

صدارتی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی میں دوبارہ اختلافات
لکھنؤ ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے اختلافات صدارتی انتخابات سے پہلے دوبارہ منظر عام پر آگئے ہیں ۔ صدر ایس پی اکھلیش یادو نے ارکان اسمبلی کو میرا کمار کی تائید کی ہدایت دی ہے جبکہ ملائم سنگھ اور ان کے بھائی شیوپال یادو امکان ہے کہ این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کی تائید کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT