Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کو جگن کی تائید

این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کو جگن کی تائید

امراوتی۔19جون ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس نے صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کوئندکی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ اس جلیل القدر منصب کیلئے ان کی پارٹی این ڈی اے کے امیدوار کی تائید کرے گی کیونکہ وہ ( کوئند) ایک دلت لیڈر ہیں ۔ جگن نے یہ تیقن بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو دیا جب کہ انہوں نے آج دوپہر ان سے فون پر بات کرتے ہوئے حکمراں اتحاد کے امیدوار کی تائید کی اپیل کی تھی ۔ جگن نے گذشتہ ماہ نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں این ڈی اے امیدوار کی تائید کرے گی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے 10ارکان پارلیمنٹ اور 66ارکان اسمبلی ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT