Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / این ڈی ٹی وی پر پابندی کا مسئلہ حکومت اور اپوزیشن میں لفظی جھڑپ

این ڈی ٹی وی پر پابندی کا مسئلہ حکومت اور اپوزیشن میں لفظی جھڑپ

چینائی / نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندی نیوز چیانل این ڈی ٹی وی پر ایک دن کے امتناع مسئلہ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے ۔ حکومت نے استدلال پیش کیا ہے کہ یہ ملک کی سلامتی کے مفاد میں تھا ۔ وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک کی سیکوریٹی اولین ہے ۔ اپوزیشن نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی یہ کارروائی ’ دوسری ایمرجنسی ‘ کہلائے گی ۔ حکومت نے 9 نومبر کو اس چیانل کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے کیوں کہ اس نے پٹھان کوٹ کا کوریج غلط طریقہ سے کیا تھا ۔ اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس امتناع سے مودی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار ، جنتادل یو لیڈر شرد یادو ، ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندہی نے بھی حکومت کی اس حرکت پر تنقید کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT