Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / این کے سمر کوچنگ کیمپ کا آغاز

این کے سمر کوچنگ کیمپ کا آغاز

حیدرآباد۔12 اپریل (راست )شہر کے سینئر کوچ مسٹر نعیم خان کی کوچنگ میں نعیم خان سمر کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔رواں ہفتہ عطاپور پلر نمبر 123 میں موجود کرکٹ اکیڈ یمی میں کرکٹ کے تمام چاروں شعبوں بیٹنگ ‘فیلڈنگ‘وکٹ کیپنگ اور بولنگ میں تربیت دی جارہی ہے۔علاوہ ازیں کھیل کے دوران اعصاب شکن لمحات میں خود کو مضبوط کھلاڑی کے حیثیت سے منوانے کے لئے نوجوان کرکٹرس کوذہنی طور پر مضبوط بنانے پر خاص توجہ دیتے ہوئے انہیں ذہنی ٹریننگ دی جارہی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے 9959186364 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
محتشم فٹنس کلب کا آج افتتاح
حیدرآباد ۔ 12 اپریل ۔ ( راست ) مسٹر ورلڈ میر محتشم علی خان کی جانب سے کل یہاں دوپہر کو گیالکسی تھیٹر کے روبرو ٹولی چوکی میں محتشم فٹنس کلب کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ اس موقع پر شام 7 بجے باڈی بلڈنگ کے علاوہ میکس مارشل آرٹ کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب میں شہر کے کئی نامور شخصیتوں کی شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT