Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ایوارڈس واپسی کی وجوہات جاننا ضروری : کانگریس

ایوارڈس واپسی کی وجوہات جاننا ضروری : کانگریس

نئی دہلی ۔16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ کی جانب سے ادیبوں اور دانشوروں کے ایوارڈس واپس کئے جانے کو عملاً نامنظور کرنے کے باوجود کانگریس نے آج کہا ہیکہ اس حقیقت کا جائزہ لینا ضروری ہیکہ کن حالات میں یہ اقدام کیا گیا اور پھر اس صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے سینئر ترجمان اجئے ماکن نے کہا کہ ہمیں ایوارڈس واپس کئے جانے کے محرکات اور وجوہات کا پتہ چلانا ضروری ہے۔ ان کے جذبات اس قدر مجروح ہوئے کہ انہیں ایوارڈس واپس کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT