Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ایوارڈ واپسی سیزن کا بہار انتخابات کے بعد اختتام: انوپم کھیر

ایوارڈ واپسی سیزن کا بہار انتخابات کے بعد اختتام: انوپم کھیر

جموں، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے آج ایوارڈ واپسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہار انتخابات کے فوری بعد اس مہم کا اختتام ہوگیا ہے۔ یہاں ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ ایوارڈ واپسی کے خلاف میں آؤاز بلند کرتا ہوں کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایوارڈ واپسی مہم کو منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیا گیا ہے اور بہار انتخابات کے بعد یہ مہم اچانک ختم کردی گئی ۔ انوپم کھیر تین روزہ جموں کے دورہ پر ہیں اور آج انہوں نے جموں لیٹریری فیسٹول 2015 ء کا افتتاح کیا ۔ انوپم کھیر کے بموجب عدم رواداری کے خلاف مہم تو اصل کشمیری پنڈتوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے ضمن میں ظاہر کیا جانا چاہئیے تھا ۔

TOPPOPULARRECENT