Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایوانووچ ٹینس سے سبکدوش

ایوانووچ ٹینس سے سبکدوش

بیلگریڈ ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سابق عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار اینا ایوانووچ نے زخموں اور مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث کھیل سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔اینا ایوانووچ کی عمر اس وقت 29سال ہے اورانہوں نے یہ اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ ایوانووچ نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، ابھی تو میں نے اپنی کامیابیوں پر اتنا جشن بھی نہیں منایا تھا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے 15 خطابات  اپنے نام کئے ہیں، وہ سربیا کہ شہر بیلگریڈ میں پیدا ہوئیں ۔ ایوانووچ نے کہا کہ کھیل میں کامیابی  اور آگے پڑھنے کے لئے مکمل فٹ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ وشش بہت کوشش کی کہ کھیل میں واپس آؤں لیکن اب بہت مشکل ہوگیا ہے۔واضح رہے انہوں نے 2008 فرینچ اوپن خطاب اپنے نام کیا تھا اور اسی دوران وہ 12 ہفتوں تک ڈبلیو ٹی اے کی درج بندی  میں پہلے مقام پر پر فائز رہیں ۔ 2016 میں ومبلڈن سے یو ایس اوپن تک ایک میچ بھی نہ جیت سکیں۔اس دوران بھی وہ کلائی اور پاؤں کے  زخم کی وجہ سے سیزن کے درمیان میں دستبردار ہوگئیں تھیں۔ سبکدوشی کے اعلان کے وقت اینا ایوانووچ عالمی درجہ بندی میں65 ویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT