Friday , July 28 2017
Home / دنیا / ایوانکا نے میری نشست پر بیٹھ کر کوئی غلطی نہیں کی : ٹرمپ

ایوانکا نے میری نشست پر بیٹھ کر کوئی غلطی نہیں کی : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا اس وقت زبردست دفاع کیا جب ہمبرگ میں حالیہ G-20 سربراہ اجلاس میں وہ اپنے والد کی کرسی پر براجمان ہوگئی تھیں اور انہیں شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا کہ جب وہ جا پا ن اور دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے لئے کانفرنس روم سے باہر آئے تو انہوں نے ایوانکا کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان کی نشست پر بیٹھ جائے جو ایک عام بات ہے۔ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ کانفرنس کی میزبان اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو بھی اس سے اتفاق ہے۔ یاد رہیکہ جس وقت ٹرمپ دیگر سربراہان مملکت سے ملاقات کررہے تھے اس وقت ایوانکا اپنے والد کی نشست پر بیٹھ گئی تھیں جس پر اپوزیشن نے بہت ہنگامہ کیا جن میں ڈیموکریٹک پارٹی اور سابق صدر بارک اوباما کے ساتھی بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ نے ایوانکا پر کی گئی تنقید کو سیاسی محرکات کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا پر دوغلے پن کا الزام عائد کیا۔ دوسری طر ف جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ یہ فیصلہ میزبان ملک کے اختیار میں ہوتا ہے کہ اس کی نمائندگی کون کرے۔ ایوانکا ٹرمپ اس وقت امریکی وفد کا اٹوٹ حصہ ہیں اور وائیٹ ہاؤس میں اپنے صدر والد کے مشیر کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ خاتون تاجرین کے تعلق سے وہ متعدد اصلاحات اور اہم پراجکٹس سے وابستہ ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ جاریہ سال کے اواخر میں گلوبل انٹر پرینر شپ سمّٹ میں شرکت کے لئے امریکی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ہندوستان کا دورہ بھی کریں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT