Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / ایوانکا ٹرمپ اور جارڈ کوشنر نے زائد اثاثہ جات کی تفصیل پیش کی

ایوانکا ٹرمپ اور جارڈ کوشنر نے زائد اثاثہ جات کی تفصیل پیش کی

واشنگٹن ۔22 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جارڈ کوشنر نے اپنے شخصی اثاثہ جات جو انھوں نے قبل ازیں ظاہر کئے تھے اُن میں 10.6 ملین ڈالرس کے زائد اثاثہ جات کا اضافہ کرتے ہوئے اُس کی فہرست پر نظرثانی کرتے ہوئے اُسے پیش کیا ہے۔ انھوں نے جو انکشافات کئے ہیں انھیں گزشتہ ظاہر کئے گئے اثاثہ جات کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ ایک فارم کی خانہ پُری کرتے ہوئے کوشنر نے اثاثہ جات کے تخمینہ میں اضافہ کیا ہے جسے گورنمنٹ ایتھکس کے دفتر سے مہرتصدیق بھی حاصل ہوچکی ہے ۔ اُن کی اہلیہ اور ٹرمپ کی دختر ایوانکا نے بھی اثاثہ جات کا نیا فارم پُر کرتے ہوئے 66 ملین امریکی ڈالرس کے زائد اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی آمدنی انھوں نے 13.5 ملین ڈالرس ظاہر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT