Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایوان اردو میں منعقدہ نمائش خطاطی میں 13 اپریل تک توسیع

ایوان اردو میں منعقدہ نمائش خطاطی میں 13 اپریل تک توسیع

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب شعبہ خطاطی و گرافک ڈیزائن ادارہ ادبیات اردو کے طلباء وطالبات کے فن پاروں کی نمائش جو 6 اپریل تک رکھی گئی تھی ۔ اس نمائش فن خطاطی کو یونیورسٹی کے اسکالرس ، کالج کے اساتذہ و ان کے طلباء وطالبات اور مدارس کے طلباء وطالبات کے علاوہ بہ ذوق خواتین و حضرات کے اصرار پر نمائش خطاطی میں 13 اپریل تک توسیع کی گئی ہے ۔ یہ نمائش روزانہ صبح 9-30 بجے دن تا 5 بجے شام تک مشاہدہ کے لیے کھلی رہے گی ۔ داخلے کی عام اجازت ہے ۔ مزید معلومات کے لیے اساتذ عبدالغفار سے فون نمبر 9391122286پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT