Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایوان اسمبلی میں بھی پولیس کی شی ٹیم کی ضرورت : ارونا

ایوان اسمبلی میں بھی پولیس کی شی ٹیم کی ضرورت : ارونا

حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کی رکن ڈی کے ارونا نے ریمارک کیا کہ ایوان اسمبلی میں بھی پولیس کی شی ٹیم کی ضرورت ہے تاکہ خاتون ارکان پر کنٹرول کیا جائے۔ امکنہ اسکیم پر مباحث کے دوران جب ڈی کے ارونا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھیں اس وقت برسر اقتدار پارٹی کی خاتون ارکان نے مداخلت کی جس سے ناراض ہوکر ڈی کے ارونا نے کہا کہ تقریر کے دوران بار بار مداخلت مناسب نہیں ہے۔ خاتون ارکان پر قابو پانے کیلئے ہوم منسٹر کو چاہیئے کہ ایوان کے اندر بھی شی ٹیم کو تعینات کریں۔ ایک مرحلہ پر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے تلنگانہ تحریک کے دوران ڈی کے اروناکی موجودگی کے بارے میں سوال کیا۔ ارونا نے نرسمہا ریڈی سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ تو میرے والد کی طرح ہیں کم از کم آپ مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہا ریڈی ان کے والد کے قریبی دوست بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT