Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ایوان سے ارکان کی غیر حاضری غلط : اسپیکر

ایوان سے ارکان کی غیر حاضری غلط : اسپیکر

نئی دہلی 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے ایوان سے کچھ ارکان کی غیر حاضری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ ایک غلط روایت ہے ۔ اسپیکر نے یہ ریمارک اس وقت کیا جب ایوان میں وقفہ سوالات کا آغاز ہوا اور پٹرولیم اشیا کی قیمتوں سے متعلق سوال کا جواب دیا جا رہا تھا ۔ اس وقت دونوں ہی سوال کرنے والے ارکان بی جے پی کے نلن کمار کیتل اور سی پی ایم کے پی کے سریمتی ٹیچر ایوان سے غیر حاضر تھے ۔ اسپیکر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے کہ ارکان ایوان میں موجود نہیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT