Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ایوان سے روجہ کی معطلی کالعدم کرنے اسپیکر سے جگن کی درخواست

ایوان سے روجہ کی معطلی کالعدم کرنے اسپیکر سے جگن کی درخواست

حیدرآباد 12 جنوری (پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کوڈیلا سیوا پرساد راؤ سے درخواست کی ہے کہ ان (جگن) کی پارٹی کی رکن اسمبلی کے روجہ کی ایوان سے معطلی منسوخ کی جائے۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن جگن نے لوک سبھا اور اسمبلی قواعد و ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے ادعا کیاکہ کسی رکن کی ایک سال تک معطلی قواعد کے مغائر اور غیر قانونی ہے۔ جگن نے کہاکہ ’’پھر ایک مرتبہ میں آپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی مجرب و آزمودہ قواعد کا احترام کرتے ہوئے شریمتی روجہ کی معطلی منسوخ کریں۔ روجہ کی معطلی کے لئے منظورہ تحریک ایوان کی کارروائی کے قواعد اور قوانین کے مغائر ہے۔ چنانچہ یہ غیر قانونی اور غیر دستوری بھی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT