Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / ایوان میں احتجاج پر وزراء نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا

ایوان میں احتجاج پر وزراء نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا

نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کئی مرکزی وزراء نے آج اپوزیشن پر تنقیدیں کئے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں تقریر کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی گئیں، اور اپوزیشن پر تنگ نظری کا الزام عائد کیا اور کانگریس کو نشان بناتے ہوئے کہا کہ اس کا رویہ ایسی پارٹی کے شایان شان نہیں جس نے اس ملک پر برسوں حکمرانی کی لیکن اسے برباد کیا۔ وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ کانگریس کا انداز سلجھا ہوا نہیں ہے۔ وہ طویل عرصہ اقتدار میں رہے ہیں۔ ان میں سچائی سننے کا تحمل ہونا چاہئے۔ نائیڈو نے کہا کہ انہیں اپوزیشن والوں پر ترس آتا ہے جس طرح ان کا لوک سبھا میں رویہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جو قوم لیڈر ہیں، جب وہ کسی مباحث میں حصہ لیتے ہیں تو سنجیدگی اور ڈسپلن سے سماعت ہونا چاہئے لیکن بدبختی سے کانگریس والے اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT