Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا مسئلہ پر نریندر مودی خاموشی توڑیں : وشوا ہندو پریشد

ایودھیا مسئلہ پر نریندر مودی خاموشی توڑیں : وشوا ہندو پریشد

الہ آباد 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ ایودھیا مسئلہ پر خاموشی توڑیں اور یہ واضح پیام دیں کہ ان کی حکومت رام مندر کی تعمیر کی پابند ہے ۔ وی ایچ پی کے کیندریہ مارگ درشک منڈل کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم سے کہا گیا کہ وہ ایودھیا کا دورہ کریں اور راج جنم بھومی کے مقام پر سیلفی لیں۔ اس طرح سے یہ واضح ہوجائیگا کہ این ڈی اے حکومت رام مندر کی تعمیر کے عہد کی پابند ہے ۔ اجلاس میں وی ایچ پی کے سینئر عہدیدار اور دوسرے ہندو لیڈر شریک تھے ۔ اجلاس میں گاؤ کشی کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ ایک قومی گائے سیوا آیوگ تشکیل دیا جائے جس طرح ہریانہ میں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT