Saturday , April 29 2017
Home / سیاسیات / ایودھیا معاملے میں سزا کو پرساد سمجھوں گی: اومابھارتی

ایودھیا معاملے میں سزا کو پرساد سمجھوں گی: اومابھارتی

نئی دہلی ۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اورآبی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج یہ کہا کہ انہوں نے ایودھیا تحریک میں حصہ لیا تھا  اوربابری مسجد کے انہدام کے معاملے میں اگر انہیں کوئی سزا ہوئی تو اسے وہ بھگوان کا پرساد مان کر قبول کرلیں گی۔ اوما بھارتی نے اپنی وزارت کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا تحریک میں وہ شریک تھیں اوروہ اسے باعث فخر محسوس کرتی ہیں۔ اس سوال پر کہ بابری مسجد گرائے جانے کے معاملے میں اگر عدالت انہیں سزا سناتی ہے تو وہ کیا کریں گی؟ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کو قبول کریں گی اور اسے بھگوان کا پرساد سمجھیں گی۔ ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی۔ انہوں نے بہرحال اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ پارٹی کسے وزیر اعلی بنائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT