Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا مقدمہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں سماعت

ایودھیا مقدمہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں سماعت

لکھنو۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت 24مئی کو قائم کی جائے گی تاکہ 1992ء میں بابری مسجد کی شہادت کی مقدمہ کی سماعت کرسکے۔ آج کی سماعت عدالت نے ستیش پردھان جو چھ ملزمین میں سے ایک ہے حاضر نہ ہونے کی بناء پر ملتوی کردی۔ 20 مئی کو خصوصی سی بی آئی عدالت مقدمہ کی روزانہ سماعت کررہی تھی۔ یہ سیاسی اعتبار سے حساس مقدمہ ہے۔ اس کے مجرموں میں 5 وی ایچ پی قائدین شامل ہیں جن کی ضمانت پر رہائی منظور کی گئی ہے۔ 19 اپریل کو سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ معاملہ کی سماعت کا آغاز اندرون ایک ماہ ہوجانا چاہئے اور فیصلے کا اعلان اندرون دو سال کیا جانا چاہئے۔ سی بی آئی عدالت نے 6 ملزمین کو قبل ازیں سمن جاری کیئے تھے جن میں سے پانچ عداتل میں حاضر ہوئے اور ضمانت حاصل کرلی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج ایس کے یادو نے ان کی درخواست پر ضمانت کی منظوری دی اور ان میں سے ہر ایک فی کس 20 ہزار روپئے کی ضمانت اور اسی رقم کا ایک شخصی مچلکہ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس دن بھی چھٹا ملزم پردھان حاصر نہیں ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سینئر بی جے پی قائدین بشمول اڈوانی، جوشی اور اوما بھارتی کو ایودھیا مقدمہ میں سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے کی ہدایت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT