Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا مندر مسئلہ کی قانونی یکسوئی کو پاسوان کی تائید

ایودھیا مندر مسئلہ کی قانونی یکسوئی کو پاسوان کی تائید

پٹنہ ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے مسئلہ کی قانونی یکسوئی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا مسئلہ عدالت کے فیصلہ کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حساس مسائل جیسے ایودھیا میں رام مندر پر یا دستور ہند کی دفعہ 370 کی برخواستگی پر کبھی زبان نہیں کھولی ۔ انہوں نے ترقی اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے عوام سے یو پی انتخابات اور دیگر ریاستوں کے انتخابات کے دوران ووٹ مانگیں۔ پاسوان نے کہا کہ مودی یو پی کے عوام کے پابند ہیں کہ وہ غریب عوام کو بااختیار بنانے ‘ ترقی دینے اور جعلسازی کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے امید ظاہر کی کہ وہ درست سمت میں پیشرفت کرے گی ۔ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی مرکز میں این ڈی اے کی حلیف ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT