Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا میں ’رامائن میوزیم‘ کا منصوبہ

ایودھیا میں ’رامائن میوزیم‘ کا منصوبہ

۔25 ایکر اراضی کی نشاندہی ، مودی حکومت کی انتخابی تیاریاں
نئی دہلی ۔ /16 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز میں مودی حکومت ایودھیا میں رامائن میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے متنازعہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد کامپلکس سے تقریباً 15 کیلو میٹر دور 25 ایکر اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں ۔ وزیر سیاحت مہیش شرما توقع ہے کہ /18 اکٹوبر کو ایودھیا کا دورہ اور اس مقام کا معائنہ کریں گے جہاں حکومت میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ میوزیم رامائن سرکٹ کا ایک حصہ ہوگا ۔ مہیش شرما توقع ہے کہ رامائن سرکٹ اڈوائزری بورڈ کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کریں گے ۔ اگرچہ بی جے پی یہ کہتی آرہی ہے کہ اترپردیش انتخابات میں رام مندر انتخابی نعرہ نہیں ہوگا ۔ مجوزہ رامائن میوزیم اور دیگر سرگرمیوں کو موافق ہندوتوا عناصر کو خوش رکھنے کی کوشش سمجھا جارہا ہے ۔ دسہرہ کے موقع پر نریندر مودی نے روایت سے انحراف کرتے ہوئے لکھنؤ کے پروگرام میں حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز و اختتام ’’جئے شری رام ‘ جئے ، جئے شری رام ‘‘ کے نعروں سے کیاتھا ۔اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور مودی حکومت کی جانب سے ’’رامائن میوزیم‘‘ کا منصوبہ بھی اسی کا ایک حصہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT